Home Latest News Urdu گوادر فری زون اور سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
Latest News Urdu - August 19, 2024

گوادر فری زون اور سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

.

گوادر فری زون(جی ایف زیڈ) اور چین کے سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون (ایکس پی ایف ٹی زیڈ)کے درمیان جامع اقتصادی معاہدے پر دستخط ہو گئے ، اس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے فریم ورک کے تحت لاجسٹک، تجارت اور تجارتی ترقی کے لئے انٹرایکٹو ترقی کا ایک نیا نمونہ تیار کر نا ہے ۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے عہدیدار کے مطابق گوادر فری زون نے اقتصادی معاہدے پر دستخط کر کے اسے ضروری کارروائی کے لئے سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون کی انتظامیہ کو بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائنہ انڈسٹری اوورسیز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن بھی دونوں خطوں کی مربوط ترقی کو تیز کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے۔ مزید برآں، معاہدہ کرنے والے فریقین کی جانب سے دونوں تجارتی زونز کی اقتصادی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے توانائی، ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، تجارت اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کوآرڈینیشن اور عملدرآمد کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

Comments Off on گوادر فری زون اور سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف