گوادر فری زون میں سالانہ 10 ارب امریکی ڈالر کی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی، عاصم سلیم باجوہ۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جب تک تمام منصوبے مکمل طور پر فعال نہیں ہوجاتے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ تکمیل کے بعد گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں سالانہ 10 ارب ڈالر کی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی اوراس کے علاوہ ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس سے تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ چائینہ پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے تقریبا 300 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ائیرپورٹ پر کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ شہر میں فنی اور پیشہ ورانہ انسٹیٹیوٹ بھی اکتوبر میں مکمل ہوجائیں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …