گوادر میں بلیو اکانومی سے متعلق ایک روزہ سیمینار کا انعقاد۔
.
گوادر میں پاکستان چائینہ بزنس سنٹر میں “گوادر ڈویلپمنٹ اینڈ دی بلیو اکانومی ان پاکستان” کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا اہتمام فریڈرک ایبرٹ اسٹیفنگ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اشتراک سے کیا تھا اور اس میں قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبران اور دیگر اعلٰی عہدیداران بھی شریک تھے۔ مہمان خصوصی شیر علی ارباب نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران شرکاءکو خوش آمدید کہا اور گوادر اور بلوچستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گوادر کی ترقی کو سی پیک کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…