گوادر میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے مشرق وسطیٰ کی سرمایہ کاری نہایت اہمیت کی حامل،شکیل رامے۔
.
ایک اہم تجزیہ کار شکیل احمد رامے لکھتے ہیں کہ گوادر اقتصادی ترقی اور رابطے کا ایک مرکز بن کر ابھرا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ گوادر خطے میں سب سے مسابقتی رابطوں کے مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ، مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور یہاں تک کہ مغربی ممالک بھی اس بڑھتے ہوئے رابطے سے فائدہ اٹھائیں گے اور سفر کے دورانیے میں کمی آئے گی جس سے نقل و حمل کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ مزید برآں انہوں نے روشنی ڈالی کہ اگر پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے تو اس سے توانائی ، گوادر پورٹ فری ٹریڈ زون اور زرعی اور صنعتی روابط میں اضافے سے پاکستان کونہایت فائدہ ہوگا۔