گوادر میں منعقدہ سی پیک سینٹرل ایشیاء بزنس کانفرنس میں ماہرین نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیا۔
.
گوادر میں حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والی سی پیک سینٹرل ایشیاء بزنس کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور مقررین اور ماہرین نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں اس کے کردار کی تعریف کی جبکہ اس موقع پر گوادر بندرگاہ کی صلاحیت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ یاد رہے کہ اس کانفرنس کا اہتمام راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی) نے کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد گوادر میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنا اور بزنس ٹو بزنس روابط میں اضافہ کرنا تھا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منتظمین کی تعریف کی اور اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی پیش کش کی۔ مزید برآں آر سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین رابطے کی نئی راہیں ہموار کرےگا۔