گوادر میں ”پیغام پاکستان” کے عنوان سے نوجوانوں کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس کا انعقاد۔
.
تربت یونیورسٹی کےگوادر کیمپس نے اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے تعاون سے “پیغامِ پاکستان” کے عنوان سے اپنی نوعیت کی پہلی نوجوان کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں طلباء نے مصوری کے فن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقامی سطح پر کڑھائی کرنے والی گوادر کی ہنرمند خواتین نے ثقافتی لباس تیار کیا۔ اس میں سینیٹر کہدہ بابر ، صدر گوادر چیمبر آف کامرس ، سابق نگران صوبائی وزیر نوید کلمتی ، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر رزاق صابر سمیت متنوع سامعین نے شرکت کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…