گوادر میں 1.44 ارب ڈالر کی لاگت کے 7 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
.
بحری امور، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے مشیر جواد اختر کھوکھر نے ‘گوادر میں سی ایس آر انیشیٹوز (سی پیک کا گیٹ وے)’ کے موضوع پر ایک کانفرنس میں تبالدہ خیال کرتے ہوئےکہا ہے کہ گوادر میں 1.44 ارب ڈالر کے سات منصوبے زیر تکمیل ہیں، جو ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ ان منصوبوں میں ایسٹ بے ایکسپریس وے 98 فیصد، تازہ پانی کی صفائی، فراہمی اور تقسیم کی سہولیات کا منصوبہ 70 فیصد مکمل ہو چکاہے۔ جبکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال گوادر، گوادر فری زون فیز انفراسٹرکچر، 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ اور 1.2 ملین گیلن ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…