Home Latest News Urdu گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - December 29, 2021

گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق۔

.

سی پیک کے تحت گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا چھٹا اجلاس آن لائن منعقد ہوا۔ پاکستان کی طرف سے افتتاحی کلمات وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کےگروپ لیڈر برائے پبلک افیئرز کوآرڈینیشن گروپ ینگ ژیانگ نے ادا کیے۔اس اجلاس میں گوادر میں کام کرنے والے سرکردہ چینی کاروباری اداروں نے شرکت کی جنہوں نے گوادر میں سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پریزنٹیشنز دیں۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے منصوبوں پر کام کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا اور سی پیک تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments Off on گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…