Home Gwadar Updates Urdu گوادر کے سبب 2050ء تک پاکستان کی شرح نمومیں200- 300 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - December 24, 2019

گوادر کے سبب 2050ء تک پاکستان کی شرح نمومیں200- 300 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

وزارت منصوبہ بندی وترقی کے مطابق 2025ء تک گوادر کے سبب پاکستان کی شرح نمو میں 6ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔2035ء تک یہ شرح 24ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی جبکہ 2050ء تک یہ 200 سے 300 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔اسی طرح وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے اعداد و شمار کے مطابق 2025ء تک فی کس آمدنی 2ہزار ڈالرجبکہ 2035ء تک 4000 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ کے تحت گوادر پورٹ سمارٹ سٹی ماسٹر پلان سے نہ صرف گوادر شہر کی تقدیر بدل جائے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی سمندری تجارت میں اضافہ کے ذریعے سے اسے اہم صنعتی مرکز بنانے میں کلیدی کردار ادا کرئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔