گوادر کے منصوبے مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں،ژانگ باؤ زونگ، چیئرمین سی او پی ایچ سی۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچسی) ژانگ باوژونگ نے کہا ہے کہ گوادر کے متعدد میگا پراجیکٹس چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے جاری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گوادر پراجیکٹس بشمول گوادر فری زون ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، گوادر جم خانہ ، گوادر ماسٹر پلان اور 6 لین ایسٹ بے ایکسپریس وے ، پیشہ ورانہ تربیتی انسٹیٹیوٹ ، بین الاقوامی معیار کے ہسپتال اور شہر میں شجرکاری جیسے سماجی شعبے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بہتری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گوادر فری زون میں رجسٹرڈ 36 سرمایہ کاروں میں سے 60 فیصد چینی اور 40 فیصد مقامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جیسے منصوبے انجینئرز کو تربیت دینے میں مدد فراہم کریں گے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…