گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیمبر عہدیداران صدرعثمان شوکت، سینئرنائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس،اسد مشہدی، راجہ عامر اقبال، ثاقب رفیق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران،لوئی جرگہ کے وائس چیئرمین حاجی محمد لطیف، ویمن ممبران اور مختلف سیکٹرز سے وابستہ چیمبر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صدر چیمبرعثمان شوکت نےگورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کوچیمبر کی جاری سرگرمیوں پر مختصر اور جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی تاجر برادری کے کاروبار کا ایک بڑا حصہ خیبرپختونخوا کے ساتھ جڑا ہوا ہے، سنٹرل ایشیا براستہ افغانستان اہم تجارتی روٹ ہونے کی وجہ سے دو طرفہ تجارتی سامان کی ایک بڑی ترسیل راولپنڈی شہر کے ساتھ منسلک ہے اور لاکھوں افراد کا روزگار اسی ترسیل کے ساتھ جڑا ہوا ہے، مائننگ، منرلز، سیاحت خاص طور پر مذہبی سیاحت اہم سیکٹرز ہیں جو حکومتی توجہ مانگتے ہیں ۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، لاء اینڈ آرڈر ،سکیورٹی چیلنجز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے گورنر آفس سے تمام تر سپورٹ اور معاونت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد وہاں اصلاحات، سڑک، سکول کالجز اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت کوششیں کر رہی ہے، صوبے میں سیاحت خاص طور پر مذہبی مقامات کی سیر کے حوالے سے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جارہا ہے اور امن و امان بہتر بنانے کے لئے فورسز، ایف سی اور دوسرے اداروں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …