گورنر پنجاب نے چین کی جانب سے تمام شعبوں میں مسلسل تعاون کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔
.
گورنر ہاؤس میں چینی سولر کمپنی ینگلی سولر کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کا با اعتماد اور دیرینہ دوست رہا ہے جس نے ہرمشکل وقت میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے 2013 میں پاکستان کے توانائی کے بحران کے حل میں چین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وفد کی قیادت ینگلی سولر کے جنرل منیجر سیلز ایلن گینگ کر رہے تھے اور ان کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاہور کے ڈائریکٹر ابو زر غفاری بھی تھے۔ گورنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ سی پیک خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل ہے
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…