Home Latest News Urdu گورنر پنجاب پاک چین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم۔
Latest News Urdu - February 16, 2021

گورنر پنجاب پاک چین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم۔

.

گورنر چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس میں پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی فریقین کی تجاویز پر غور کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جوپاک چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی منظرنامے میں چین کے موجودہ موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی رابطہ سازی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں میں چین پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ صدر پی سی جے سی سی آئی ، ایس ایم نوید نے کہا کہ پاکستان تیل کی تلاش اور ترقی ، بجلی کی پیداوار ، ٹیکسٹائل وغیرہ کے شعبوں میں سرکاری اور نجی چینی شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کو مدنظر رکھتا ہے اور سی پیک کے فریم ورک کے تحت مستقبل کےمختلف امکانات کو خاص طور پر ملحوظِ نظر رکھتا ہے۔

Comments Off on گورنر پنجاب پاک چین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …