گورنر پنجاب چائینہ پاکستان بزنس فورم انڈسٹریل ایکسپو کے اختتامی روز شرکت کریں گے۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ساتھواں جوائینٹ چائینہ پاکستان بزنس فورم انڈسٹریل ایکسپو آج اختتام پذیر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 50ہزار تاجروں اورصنعتکاوں کے علاوہ عام عوام نے اس ایکسپو کا رخ کیا جبکہ اس کا افتتاح وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کیا تھا اور گورنر پنجاب اختتامی روز اس نمائش میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ اس ایکسپو کے انعقاد کا سہراچائینہ چیمبر آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف مشینری اینڈ الیکٹرانک پراڈکس کے سر سجتا ہے جبکہ قنگ ڈاؤ، اورسیز انوسٹمنٹ سروسز سینٹر،کامسٹس یونیورسٹی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی مشترکہ طور پر میزبانی کا حق ادا کر رہے ہیں۔اس ایکسپو میں مقررین نےدونوں ملکوں کے کاروبار اور صنعتی شعبہ جات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ایسی تقاریب کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …