Home Latest News Urdu ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سی پیک چیلنجز پر تحقیقی پروپوزل طلب کر لیے۔
Latest News Urdu - April 19, 2022

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سی پیک چیلنجز پر تحقیقی پروپوزل طلب کر لیے۔

.

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں کے فیکلٹی ممبران کو تحقیقی پروپوزل پیش کرنے کے لیے مدعو کیا ہے جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بالخصوص سی پیک سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سی پیک کولیبریٹو ریسرچ گرانٹ (سی پیک-سی آر جی) حال ہی میں متعارف کرائے گئے ایچ ای سی پروگرام کے لازمی حصوں میں سے ایک ہے جس کا عنوان ہے “سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کے تحت تعلیمی تعاون”ہے۔ توقع ہے کہ سی پیک-سی آر جی پاکستان اور چین کے درمیان قومی اہمیت کے کلیدی شعبوں میں ممکنہ تحقیقی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرے گا اورقومی خدشات کو دور کرنے میں چین کی تحقیقی صلاحیت اور تجربے سے فائدہ میں مدد فراہم کرےگا۔

Comments Off on ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سی پیک چیلنجز پر تحقیقی پروپوزل طلب کر لیے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …