ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا حویلیاں کے حصے کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔۔۔کمشنرہزارہ کو خصوصی بریفنگ۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے ہزارہ موٹروے کا شاہ مقصود سے حویلیاں کے حصے کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عہدیدار کا کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کو کام کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا حویلیاں کے حصے کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد اس کا باقائدہ افتتاح کیا جائے گا۔کمشنر ہزارہ نے ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود سے شملہ ہل کے حصے کا خصوصی دورہ کیا۔اس دوران سی پیک منصوبہ اور این ایچ اے کے عہدیداران نے انہیں حویلیاں-مائرہ تا مانسہرہ روڈ کی تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی طور پر آگاہ کیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …