ہواوے ٹیکنالوجیز اور جی آئی کےانسٹیٹیوٹ پاکستان میں انفارمیشن کمیونکیشن ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لئے متفق۔۔۔۔۔۔
چین کی بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے انفارمیشن کمیونکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ہواوے پاکستان کے ہیڈ آف سروس اینڈ ٹریننگ وانگ شیو سانگ نے جی آئی کے انسٹیٹیوٹ کے صدر جامعہ جہانگیر بشیر سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں آئی سی ٹی کے شعبے میں معلومات اور ہنرمندی کو فروغ دینے کے لئے جی آئی کے انسٹیٹیوٹ میں ہواوے کی مدد سے آئی سی ٹی اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔اس اکیڈمی کے قیام سے جی آئی کے انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو انڈسٹریل ٹیکنالوجیز کے شعبے میں مہارت حاصل کرکے ہواوے سے سند یافتہ ہوکر شاندار مستقبل کا آغاز کرنے میں نہایت مدد ملے گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…