Home Latest News Urdu ہواوے کے چوتھے انفارمیشن کمیونکیشن ٹیکنالوجی مقابلہ برائے سال 20-2019کے تحت 150طلباء منتخب۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 31, 2019

ہواوے کے چوتھے انفارمیشن کمیونکیشن ٹیکنالوجی مقابلہ برائے سال 20-2019کے تحت 150طلباء منتخب۔۔۔۔۔۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان(ایچ ای سی) نے ہواوے کمپنی کے چوتھے انفارمیشن کمیونکیشن ٹیکنالوجی مقابلہ برائے سال 20-2019کے تحت 150طلباء کومنتخب کیا ہے۔اس مقابلے میں کامیاب طلباء کو تربیتی کورسز کے ساتھ ساتھ تربیت سے متعلق سازوسامان تک مفت رسائی کے علاوہ آن لائن کمیو نکیشن اور سیکھنے کے مراحل میں معاونت بھی حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ ہواوے کمپنی اس مقابلے کے انعقاد کے ذریعے سے معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ طلباء کو ڈیجیٹل اکانومی کے فوائد سے مستفید ہونے کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے اور اس مقابلے کا مقصد طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کو پیشہ ورانہ تناظر میں روشناس کرانا ہے۔اسی طرح ہواوے کے آئی سی ٹی مقابلے کے تحت شعبے سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لئے 50سے زائد کالجوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کے ابتدائی امتحانات میں تقریباً 5000طلباء نے شرکت کی۔ان میں سے دوسرے مرحلے میں 500طلباء کا چناؤ ہوا جس کے بعد تیسرے یعنی آخری مرحلے میں 150طلباء اسناد کے مستحق ٹھہرے۔خیال رہے کہ ہواوے سے مصدقہ لرننگ شراکت دار اداروں (ایچ اے ایل پی)نے ان مقابلوں کا انعقاد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…