Home Latest News Urdu ۔پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے چینی حکمران جماعت سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ملاقات
Latest News Urdu - February 29, 2024

۔پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے چینی حکمران جماعت سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ملاقات

.

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے چین کی حکمران جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیو جیان چاو نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں چین پاکستان تعلقات نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان تعاون کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور ترقی میں مدد کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرنے ، سیاسی جماعتوں، پارلیمانوں، علاقوں، تھنک ٹینکس، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments Off on ۔پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے چینی حکمران جماعت سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ملاقات

Check Also

اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر …