۔3چینی کتابوں کے تراجم کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد۔
.
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس) میں چینی مصنفین کی تصانیف کی پاکستانیوں مترجمین کی طرف سے ترجمہ کردہ تین کتابوں کی تقریب رونمائی کے دوران پیٹرولیم کے وزیر مملکت سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے رہنماؤں نے اپنے ملک کے بہترین مفادات میں کام کیا اور تعمیر وترقی کی ایک منفرد مثال قائم کی جس کی تقلید کی جانی چاہیے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر مصدق نے تقریب میں پیش کی جانے والی تین کتابوں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی جن میں ‘ماؤزے تنگ اور عصری چین،’ ‘چینی کمیونسٹ پارٹی نے کس طرح ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھایا’ اور ‘بیونڈ دی قراقرم: ایک چینی اور پاکستانی اسکالر کے درمیان تصویری مکالمہ شامل تھیں۔ ۔’ اس کے علاوہ، چینی چارج ڈی افیئرز، پانگ چنکسو نے مضبوط پاک چین تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام کے تصورات کو سمجھنے میں ادب نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …