Home Latest News Urdu 2019 بیجنگ میڈیا فورم میں 12 ممالک کا میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاقِ رائے۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 18, 2019

2019 بیجنگ میڈیا فورم میں 12 ممالک کا میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاقِ رائے۔۔۔۔۔۔

2019 بیجنگ میڈیا فورم اینڈ ٹور کا بیجنگ میں انعقاد ہوا جس میں 12ممالک بشمول پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے بین الاقوامی شہروں کے مابین میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون اور ابلاغ کے فروغ سے متعلق پروگرام کا باقائدہ آغاز کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اس اہم سرگرمی کا موضوع ”کنیکٹویٹی، میوچول لرننگ اینڈ وِن-وِن کوآپریشن” تھا اور اس فورم کا انعقاد 9 سے 12دسمبر 2019ء کے دوران ہوا جس میں 150صحافیوں نے شرکت کی۔ اس فورم میں شریک ممالک میں برازیل، ایتھوپیا، ایران، جاپان، لاؤس، نیپال، پاکستان، روس، ترکی، یوکرائن اور ویتنام شامل تھے اور اس تقریب کا انعقاد آل چائینہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن، چائینہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن، بیجنگ میونسپل انفارمیشن آفس اور بیجنگ کے میڈیا نیٹ ورکس نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر چینی میڈیا نیٹ ورکس اور نمائیندہ ممالک کے میڈیا نیٹ ورکس کے مابین کئی معاہدے بھی طے پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف