Home Latest News Urdu 37رکنی چینی وفد کا تجارتی مواقعوں کی تلاش میں پاکستان آمد۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 26, 2019

37رکنی چینی وفد کا تجارتی مواقعوں کی تلاش میں پاکستان آمد۔۔۔۔۔۔

چینی کمپنیوں کے 37رکنی وفد نے سابق انڈر سیکریٹری برائے اقوام متحدہ اورچائینہ-پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر و سفارت کار شا ژوکانگ کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ چینی صدر شی جنگ پنگ کی بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کی دور اندیش حکمت عملی کا مظہر ہے جبکہ اس سے نہ صرف پاکستان میں اقتصادی ترقی کا ظہور ہوگا بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کے وفد کا یہ دورہ پاکستان میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے سے مشروط ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے مضبوط مراسم کو مثالی قرار دیتے ہوئے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ چینی وفد ریئل اسٹیٹ، تعمیرات، انجینئرنگ، ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے جڑی تجارتوں اور صنعتوں کے عہدیداران پر مشتمل ہے۔ اس وفد نے 25 نومبر 2019ء کو پشاور کادورہ کیا ہے جبکہ لاہور،کراچی اور گوادر کے دورے بھی متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف