59 کلومیٹر پر مشتمل ہزارہ موٹروے نومبر کے اوائل تک فعال ہو جائے گا۔۔۔۔ اعلٰی عہدیدار،نیشنل ہائی وے اتھارٹی۔
چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور کے روڑ اور انفراسٹریکچر سے متعلق ہزارہ موٹروے پراجیکٹ کا افتتاح نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلٰی عہدیدار کے مطابق 59 کلومیٹر پر مشتمل ای-35 موٹروے جسے ہزارہ موٹروے بھی کہا جاتا ہے نومبر کے اوائل سے فعال ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس پراجیکٹ پر37۔34ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔چھ لائینی موٹروے کے سبب اسلام آباد سے حویلیاں کی مسافت آدھے گھنٹے میں طے ہوگی اور یہ موٹروے خصوصی روڈ کے ذریعے حویلیاں پورٹ تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔این ایچ اے عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ حسن ابدال-حویلیاں موٹروے (ای-35) کے چار لائنی شاہراہ کے چھ لائنی کشادگی کےباعث پی سی ون پر دوبارہ نظر ثانی کی گئی ہے جس کے سبب اس کی لاگت 34ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…