Home Latest News Urdu 59 کلومیٹر پر مشتمل ہزارہ موٹروے نومبر کے اوائل تک فعال ہو جائے گا۔۔۔۔ اعلٰی عہدیدار،نیشنل ہائی وے اتھارٹی۔
Latest News Urdu - October 13, 2019

59 کلومیٹر پر مشتمل ہزارہ موٹروے نومبر کے اوائل تک فعال ہو جائے گا۔۔۔۔ اعلٰی عہدیدار،نیشنل ہائی وے اتھارٹی۔

چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور کے روڑ اور انفراسٹریکچر سے متعلق ہزارہ موٹروے پراجیکٹ کا افتتاح نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلٰی عہدیدار کے مطابق 59 کلومیٹر پر مشتمل ای-35 موٹروے جسے ہزارہ موٹروے بھی کہا جاتا ہے نومبر کے اوائل سے فعال ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس پراجیکٹ پر37۔34ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔چھ لائینی موٹروے کے سبب اسلام آباد سے حویلیاں کی مسافت آدھے گھنٹے میں طے ہوگی اور یہ موٹروے خصوصی روڈ کے ذریعے حویلیاں پورٹ تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔این ایچ اے عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ حسن ابدال-حویلیاں موٹروے (ای-35) کے چار لائنی شاہراہ کے چھ لائنی کشادگی کےباعث پی سی ون پر دوبارہ نظر ثانی کی گئی ہے جس کے سبب اس کی لاگت 34ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …