Home Latest News Urdu 6 کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کا چین میں تین ہفتوں کا ٹریننگ مکمل۔۔۔
Latest News Urdu - November 25, 2019

6 کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کا چین میں تین ہفتوں کا ٹریننگ مکمل۔۔۔

پاکستان ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں نے چین کے صوبہ ہیبی کے ژنگ ڈنگ پنگپونگ ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ مکمل کیا ہے۔تفصیلات مطابق پاکستان کے ٹیبل ٹینس کے ان کھلاڑیوں کی ٹریننگ یکم دسمبر 2019ء سے شروع ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز(ایس اے ایف)کی تیاریوں کی ایک کڑی ہے۔6رکنی ٹیبل ٹینس کے پاکستانی کھلاڑیوں کی تین ہفتے پر مشتمل اس ٹریننگ کی کوچنگ یوئی یو لونگ اور وئی شو نے کی۔ چینی سفارت خانہ برائے پاکستان اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ٹی ایف)نے مشترکہ طور پر اس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔دورانِ ٹریننگ پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے ساتھ موجود کوچ صبا خاور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران چین کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور چینی کوچز کی زیرِ نگرانی اپنی مہارتوں کو نکھارنے کے بہترین مواقع میسر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…