Home Latest News Urdu پاک -چین دوستی کے 69 سال: پاکستان-چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ویبنار میں چینی اور پاکستانی سفیروں کی شرکت۔۔۔۔۔۔۔۔ چین پاکستان کا شراکت دار ضرور ہے مگر اس کا معلم نہیں، ایلس ویلز  کےبے بنیاد الزامات سختی سےمسترد:چینی سفیر برائے پاکستان،یاؤ جنگ
Latest News Urdu - May 21, 2020

پاک -چین دوستی کے 69 سال: پاکستان-چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ویبنار میں چینی اور پاکستانی سفیروں کی شرکت۔۔۔۔۔۔۔۔ چین پاکستان کا شراکت دار ضرور ہے مگر اس کا معلم نہیں، ایلس ویلز  کےبے بنیاد الزامات سختی سےمسترد:چینی سفیر برائے پاکستان،یاؤ جنگ

Enter Your Summary here.

اسلام آباد 21 مئی ، 2020 ء ، پاکستان- چائینہ انسٹیٹیوٹ نے لَمس  سنٹر برائے چائنیز لیگل سٹڈیز کے تعاون سے پاکستان اور چین کے مابین 69 سالوں کے سفارتی تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرنے ساتھ ساتھ  شاندار انداز میں منانے کے لئے “شاہراہِ ریشم کے دیرینہ دوست” کے موضوع کے تحت خصوصی ویبنار کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ویبنار میں بیجنگ ، اسلام آباد اور لاہور سے تعلق رکھنے والے50 کے قریب مختلف شعبہ ہائے زندگی کے شرکاء شریک تھے جن میں چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی اور چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کے علاوہ سابق چینی وزیر ڈاکٹر زاؤ بائگ اور سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امور خارجہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید شامل تھے۔ جبکہ اس ویبنار میں میرِ مجلس کے طور پر پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرمصطفیٰ حیدر سید اور لَمس کےسنٹر برائے چائینیز لیگل سٹیڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر شاہ شریک تھے۔اس پروگرام کا آغاز پاکستان- چین انسٹیٹیوٹ کی جانب سے “پاک –چین دوستی  اور سفارتی تعلقات کے 69 سالہ سفر” کی مناسبت سے تیار کردہ خصوصی دستاویزی فلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ  نےامریکی سفارت کارایلس ویلز ، جو جنوبی ایشیائی امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے مملکت کے عہدے سے حال ہی میں سبکدوش ہوئی ہیں کی جانب سے  پاک-چین تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والےمن گھڑت اور بے بنیاد الزامات کو سختی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان ایک مضبوط اور بہترین شراکت دار ضرور ہے لیکن چین کبھی ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرح پاکستان پر اپنے احکامات زبردستی مسلط کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سی پیک اور پاک چین تعلقات کے تناظر میں امریکی رویے کو بد نیتی ، تحریف اور تسلط کی ناکام خواہشات کا مجموعہ تصور کرتا ہے۔

اس ویبنار سے گفتگو کرتے ہوئےچین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چین اور پاکستان کا بحرانوں کے دوران ایک دوسرے کی بھرپور مدد قابلِ ذکر  ہے اور کووڈ-19 کے سبب پیدا صورتحال میں یکجہتی کے اظہار کے لئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے گزشتہ دورہ چین کے دوران 17 مارچ کو ہونے ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ   کاپاک- چین تعلقات کو بے مثال ،سدا بہار  اور بہترین شراکت داری  کا مظہر قرار دینا دو طرفہ مستحکم تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس ویبینار میں چین کے سابق وزیر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ژاؤ بائیج نے کہا کہ ہم سب کووڈ- 19 کے بارے میں سیکھ رہے ہیں اورایک دوسرے کے تجربات سے سبق حاصل کر رہے ہیں نیزپاک-چین تعلقات کا مستقبل روشن ہے کیونکہ مستقبل کا تعلق نوجوانوں سے ہے اور پاکستان اورچین کے نوجوان دو طرفہ مراسم کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔

اس ویبنار   میں سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امور خارجہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیدنے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان- چین دوستی کی حمایت میں  پارلیمنٹ پاکستان اور سیاسی جماعتوں کے کردار پر گفتگو کی اور 12 فروری اور 14 مئی کو چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے متفقہ طور پر قراردادوں کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے چینی صدر شی جن  پنگ کے قائدانہ کردار کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور چین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے مزید  کہا کہ 3 اپریل کو پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کی میزبانی میں ہونے والی ویبنار کے دوران  پاکستان کی 8 سیاسی جماعتوں بشمول برسر اقتداراور حزب اختلاف دونوں  نے سی پیک کی کامیابیوں کے سفر کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھرپور تحفظ فراہم کرنےکے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسے پاکستان کی 220 ملین آبادی کے شاندار اور روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا ہے۔اس دوران سینیٹر  مشاہد حسین سید  نے کوروناوائرس سے ملکی سطح پر بخوبی احسن طریقے سے نمٹنے کے بعد  مشترکہ خطرات کا بخوبی احساس کرتے ہوئے  دوسرے ممالک کو   بھی تعاون کی فراہمی سے متعلق چین کی جامع اور باہمی تعاون سے مشروط روش کو قابلِ ستائش قرار دیا

اس و یبنار کے اختتام پر پاکستان –چائینہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید اوراور لَمس کےسنٹر برائے چائینیز لیگل سٹیڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر شاہ نے ویبنار میں شرکت پر شرکاء کا خصوصی طور پر کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل پاکستان چین تعلقات کی سالگرہ  کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ان کی شرکت کو نہایت خوش آیند  قرار دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …