این ایچ اے کی جانب سےسی پیک کے تحت این-50 ہائی وے کے ژوب۔ کوئٹہ سیکشن کو دوگنا کرنے کی منصوبہ سازی۔
Enter Your Summary here.
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سی پیک کے مغربی روٹ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان- کوئٹہ ہائی وے (این -50) کے 298 کلومیٹر ژوب-کوئٹہ سیکشن کو دوگنا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی رجسٹرڈ فرموں کو بولی لگانے کی دعوت دی گئی ہے۔ این ایچ اے کے عہدیدار نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت اس سڑک کو دوگنا کرنے سے بلوچستان میں رابطے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔واضح رہے کہ بلوچستان کو خیبر پختونخوا (کے پی) سے منسلک کرنے والی اس سڑک سے کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان سفر کے اوقات میں آٹھ گھنٹوں کی کمی واقع ہوگی۔