آل چائینہ ویمن فیڈریشن کی جانب سے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے این-95 ماسک کا عطیہ۔
Enter Your Summary here.
پاکستان اور چین سدا بہار اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑےرہتے ہیں۔ کووڈ-19کے پھیلاوکے دوران باہمی تعاون کو مزیدتقویت ملی ہے۔ واضح رہے کہ ایک بین الاقوامی مارکیٹ سروے میں چائینہ موبائل پاکستان (سی ایم پاک) کے تحت زونگ- 4 جی کو کووڈ-19 کے خلاف لڑنے والی دس سب سے معاون کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ سی ایم پاک نے کووڈ-19کے دوران پیدا صورتحال میں طبی ساز وسامان کے عطیات دیے ہیں اور پاکستان میں کووڈ-19
سے لڑنے اورروک تھام کے لئے اپنی خدمات کو بھی یقینی بنایا ہے جبکہ اس دوران چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کوطبی سازوسامان فراہمی اور خدمات قابل تحسین ہیں۔ آل چائینہ ویمنز فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف) نے آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اے پی ڈبلیو اے) کے لئے این 95 ماسک عطیہ کیے ہیں