Home Latest News Urdu وفاقی حکومت کی جانب سےسی پیک سے منسلک مختلف منصوبوں کے لئے 77 ارب روپے مختص۔
Latest News Urdu - June 16, 2020

وفاقی حکومت کی جانب سےسی پیک سے منسلک مختلف منصوبوں کے لئے 77 ارب روپے مختص۔

Enter Your Summary here.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات اورخصوصی اقدامات اسد عمر نے آگاہ کیا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے تحت سکھر-حیدرآباد موٹروے منصوبہ کے لئے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھر- حیدرآباد موٹروے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ میں راشکئی ، بلوچستان میں بوستان اور پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی سی) کے خصوصی اقتصادی علاقوں پر کام کا آغاز اسی سال سے شروع ہوگا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید بتایا کہ ایم ایل-1 ریلوے منصوبے پر کام اگلے سال کی پہلی سہ ماہی تک شروع ہوجائے گا جبکہ یہ 9 سال میں مکمل ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اور چین سی پیک کے تحت آزاد انڈپنڈنٹ پاور پراجیکٹس (آئی پی پی) سے متعلق معاملات پر گفت و شنید کے سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…