سی پیک سسٹینبل ڈویلپمنٹ گولز(ایس ڈی جیز)کے اہداف کے حصول میں نہایت معاون
Enter Your Summary here.
چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ پراجیکٹ چائینہ -پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی رابطہ کاری کے لئے ایک سنگ میل ہے۔واضح رہے کہ سی پیک سے نہ صرف چین اور پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ ایران ، افغانستان ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ خطے میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔جبکہ سی پیک میں اس کے روٹس کے قرب و جوار رہنے والے مقامی لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے۔نیز یہ میگا پراجیکٹ تکمیل کے بعد سسٹینبل ڈولپمنٹ گولز کے اہداف کے حصول میں نہایت معاون ثابت ہوگا۔ مزید برآں کووڈ-19کے بعد عالمی منظر نامے میں پائیدار سماجی و اقتصادی نمو اور علاقائی رابطہ سازی کے لئے سی پیک نہایت ہی اہمیت کا حامل ہوگا۔