سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے تیار، چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔
Enter Your Summary here.
ہیوی میکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے چھ چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس تقریب کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ ہیوی میکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں نئی سرمایہ کاری سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حویلیاں میں ایک ڈرائی پورٹ اور ایک نیا ٹرانسمیشن سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ نیز ریلوے کے شعبے کو منافع بخش بنانےکےلئےاصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ ہر صوبے میں خصوصی اقتصادی علاقے تشکیل دیئے جائیں گے۔ جبکہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنائے جائےگا۔ چیئرمین نے مزید زور دے کر کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے دوران سی پیک خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے۔مزید برآں چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں صنعتی کاری تیز ہوگی۔ جبکہ حالیہ برس سی پیک کے تحت پاک-چین اسٹریٹجک تعاون کو بھی استحکام حاصل ہوا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…