Home Latest News Urdu پی پی آئی بی کی جانب سےسی پیک کے تحت پن بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے دستاویزات کی منظوری۔
Latest News Urdu - June 20, 2020

پی پی آئی بی کی جانب سےسی پیک کے تحت پن بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے دستاویزات کی منظوری۔

Enter Your Summary here.

پبلک پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) سی پیک کے تحت پن بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی آئی بی نے وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر حتمی منظوری کے لئے اکنامک کوآرڈنیشن رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں پیش کرنے کے لئے “پن بجلی منصوبوں کے لئے معیاری حفاظتی پیکیج دستاویزات” تیار کرلی ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے اس اہم دستاویز کی منظوری دے دی ہے اور ملک میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ای سی سی کی جانب سے ان دستاویزات کی منظوری سے سی پیک کے تحت دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر عملدرآمد میں آسانی ہوگی جس میں سالانہ 8,400 گیگا واٹ توانائی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…