سی پیک کے تحت 2.4ارب ڈالر لاگت کےکوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدے پر آج دستخط ۔
.
سی پیک فریم ورک کے تحت آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں 1124 میگاواٹ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کامیاب نفاذ کی سمت ایک اہم سنگ میل طے کر لیاگیا ہے اور چین کی ایک کمپنی، پاکستان کی حکومت اور آزاد جموں کشمیر کے مابین سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان معاہدے پردستخطوں کی اس تقریب میں خصوصی طور پر موجود تھے اس دوران ان کاکہنا تھا کہ سی پیک کے تحت کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبے میں 2.4 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں سب سے بڑی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ) ہے۔ اس تقریب میں طے پانے والے دیگرمنصوبوں میں 700 میگا واٹ آزاد پتن پن بجلی پراجیکٹ ، 300 میگا واٹ اشکوٹ پن بجلی پراجیکٹ ، 640 میگا واٹ مہل پن بجلی پراجیکٹ ، 450 میگا واٹ اتھقام پن بجلی پراجیکٹ ، 82 میگا واٹ ٹورٹناس – ازغور پن بجلی پراجیکٹ ، 163 میگا واٹ گریج پاور لمیٹڈشامل ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کوہالہ پن بجلی منصوبے سے علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا اور آزاد جموں کشمیر کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے سماجی و اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اس منصوبے سے ماحول دوست توانائی اور ماحولیاتی فوائد پیدا ہوں گے اور فرنس آئل کی درآمد پر انحصار کم ہوگا جو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا باعث بنتاہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یہ انڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) میں بجلی کے شعبے میں 2.4 ارب ڈالر کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام تیز کرنے کے عزم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت نے اس سنگ میل کے طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…