Home Latest News Urdu چین دنیا کے نقشے پرایک اہم عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔وزیر اعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - June 26, 2020

چین دنیا کے نقشے پرایک اہم عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔وزیر اعظم عمران خان۔

Enter Your Summary here.

وزیر اعظم عمران خان نے چینی قیادت اور پاک چین دوطرفہ سٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کوشاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ تفصیلات مطابق قومی اسمبلی (این اے) میں تقریر کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے دوسرے ممالک کےمقابلے میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی ترقی میں چین کے بے مثال تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ جبکہ ہم زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اپنے چینی دوستوں سے بھی مدد لے رہے ہیں۔ چینی قیادت ایک فلاحی ریاست کے اسلامی ورژن کے مطابق ہے۔ یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ چین نے 30 سالوں میں 700 ملین لوگوں کو غربت سے نکال دیا ہے۔ چین کی سب سے تیز رفتار ترقی پذیر معیشت کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین ایک اہم عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی میرٹ ڈیموکریسی کی تعریف کی اور کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور صدر سمیت چینی اعلٰی قیادت کی تقرری سی پی سی کی میرٹ کی بالادستی کا عملی مظاہرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔