سندھ حکومت کی جانب سےسی پیک کے تحت دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقے کے لئے 1500 ایکڑ اراضی کی منتقلی…
Enter Your Summary here.
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی پیک کے تحت دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقےکے لئے اراضی قبضے کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ایک اہم منصوبہ دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقہ ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کے لئے 50,000 سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپچ کمپنی کو فوری طور پر زمین کی الاٹمنٹ اور زون کی دہلیز پر گرڈ کی تعمیر کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ دھابیجی کے احاطے کے کچھ فوائد ہیں جن میں پورٹ قاسم تک آسان رسائی شامل ہے جبکہ
اندرون ملک نقل و حمل کے بڑے اخراجات اور وقت کی بچت کرکے خام مال کی درآمد اور تیار سامان کی برآمد کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…