کووڈ-19سے قطع نظر سی پیک پر عملدرآمد کا سلسلہ خوش اسلوبی سےآگے بڑھ رہا ہے۔
Enter Your Summary here.
کووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب پیدا صورتحال کے باوجود سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ ایک چینی اسکالر نے سی پیک سے منسلک منصوبوں کی تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کے سلسلہ پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سی پیک پر عملدرآمد کے سلسلے کو کسی صورت نہیں روکا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والا ایک کارکن بھی کووڈ-19سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے سی پیک کے تحت ایم ایل ون ریلوے منصوبے کی سٹریٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےبتایا ہےکہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی ترقی کے عمل کو جلد بحال کیا جائے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…