ایکنک نے سی پیک کے تحت ایم ایل ون ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی۔
Enter Your Summary here.
ایگزیکٹو کمیٹی برائےنیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے مین لائن-1 (ایم ایل-1) ریلوےاپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 8۔6ارب ڈالر کی لاگت کا مین لائن ون -1 پشاور سے کراچی تک 1,872 کلو میٹر طویل ریلوے منصوبہ ہےجس میں حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کا قیام اور والٹن اکیڈمی کی اپگریڈیشن بھی شامل ہے اور یہ اہم منصوبہ چین اور پاکستان کی حکومتوں کے مابین لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر منظور کیا گیا ہے۔ دریں اثنا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے ایک انقلابی منصوبہ قرار دیا ہے جس سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






