سی پیک کے تحت مین لائن ون(ایم ایل-1) منصوبہ پاکستان ریلوے میں ایک انقلاب برپا کرے گا،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔
Enter Your Summary here.
وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ کے ساتھ ملاقات کی جس میں ایگزیکٹیو کمیٹی برائےقومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی جانب سے حال ہی میں منظوری دی گئی مین لائن-1 (ایم ایل۔1) ریلوے منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر یاؤ جِنگ نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ ایم ایل۔1پراجیکٹ دوطرفہ سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دے گا اور لوگوں کے لئے سفری سہولیات کی نوعیت تبدیل کرے گا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت ڈیڑھ لاکھ کے قریب ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…