چین اور پاکستان قابلِ تجدید توانائی کی ترقی میں تعاون بڑھانے کے لئے کوشاں۔
.
کسی ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبے ناگزیر ہیں۔ ایک چینی پروفیسر کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین قابلِ تجدید توانائی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین تکنیکی جدت طرازی میں سب سے آگے ہے اور اس میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ موجودہے۔ چینی کاروباری اداروں کو دنیا بھر میں کوآپریٹو پارٹنر کی تلاش ہے۔ دوسری طرف پاکستان قابلِ تجدید توانائی کی ترقی کے لئے پرعزم ہے لیکن اس کے پاس سرمایہ کی کمی ہے۔ لٰہذا قابلِ تجدید توانائی کی ترقی میں چین پاکستان تعاون پورے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے دونوں ملکوں کے خواب کی تعبیر ثابت ہوگا۔