Home Latest News Urdu چین کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کا بیان نہایت خوش آئند قرار۔
Latest News Urdu - September 5, 2020

چین کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کا بیان نہایت خوش آئند قرار۔

.

چین اور پاکستان کے مابین مضبوط دوستی کے ساتھ ساتھ برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور دونوں ممالک ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی روِش کو اپنائے ہوئے ہیں۔جبکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کی تیز رفتار ترقی پذیر معیشت ہے اور پاکستان نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے چینی تجربات سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل چین سے منسلک ہے۔ چین نے پاک-چین تعلقات پر وزیر اعظم خان کے قابلِ قدر بیان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہےاور مشترکہ مستقبل کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments Off on چین کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کا بیان نہایت خوش آئند قرار۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…