چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے لئے کوشاں ہے،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔
.
چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جِنگ نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں پاکستان کے سینئر ملٹری آفیسر ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے پاک چین تعلقات کے بارے میں تازہ ترین پیشرفتوں سے آگاہ کیا۔ چینی سفیریاؤ جِنگ نے کہا کہ بی آرآئی کا فلیگ شپ منصوبہ سی پیک نے بڑی ترقی کی ہے اور چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات
چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جی…