ایس این جی پی ایل سی پیک کےخصوصی اقتصادی علاقوں کو گیس مہیا کرے گی۔
.
حکومت سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ سالانہ ترقیاتی منصوبے 21۔2020 کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) سی پیک کے تحت خیبر پختونخوا (کے پی) میں 29 کلومیٹر پائپ لائن قائم کرکے رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کو روزانہ 30 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کرے گی۔ اسی طرح ایس این جی پی ایل سی پیک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) کو روزانہ 40 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی کے لئے 20 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






