چین نے پاکستان میں سویا بین کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مکمل تعاون کو یقینی بنایا۔
.
پاکستان میں چینی سفارتخانے کے زرعی کمشنر گو وین لینگ نے چین پاکستان زرعی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے پاکستان میں مکئی سویا بین انٹرکپنگ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں زرعی ماہرین کی تعریف کی۔ زرعی کمشنر نے کہاکہ چینی ٹیکنالوجی نے پاکستان میں سویا بین کی پیداوار کی اعلی پیداوار میں مدد کی ہے۔ انہوں نے زراعت میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے خصوصاََ سویا بین کی اعلٰی اقسام کی پیداوار ، کیڑے مار دواؤں اور انٹر کراپنگ کے لئے گھاس کُش دواؤں اور پاکستان میں مشینری لانے پر مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔