Home Latest News Urdu چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سےسبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کے لئے الوداعی عشائیہ کا اہتمام۔
Latest News Urdu - September 18, 2020

چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سےسبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کے لئے الوداعی عشائیہ کا اہتمام۔

.

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جِنگ کے لئے الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں چینی سفیرکا نمایاں کردار ہے۔ مزید برآں اس موقع پر آرمی چیف نے کووڈ-19 بحران، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کے لئے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق اس موقع پر باہمی تعمیر و ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون کی وسعت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments Off on چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سےسبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کے لئے الوداعی عشائیہ کا اہتمام۔

Check Also

پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس اختتام پذیر، 1.492 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط