سی پیک کے تحت ایم-8کی تعمیر سےبلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم-8 موٹروے کے تعمیراتی کام کے لئےطویل انتظار کے بعدٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بلوچستان میں ایم-8 موٹر وے کے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب-آوران-خضدار سیکشن کی تعمیر کے لئے بولی طلب کرنا شروع کردی ہے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ نیا سیکشن گوادر پورٹ کے رابطے کو بہتر بنائے گا اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلاب لائے گا۔ مزید برآں یہ مقامی لوگوں کی طویل مدتی محرومیوں کو دور کرے گا اور خوشحالی کا موجب ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






