Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ کینسر میڈیکل لیبارٹری کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط۔
Latest News Urdu - September 23, 2020

پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ کینسر میڈیکل لیبارٹری کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط۔

.

پاکستان اور چین کے مابین جہاں تمام شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ کینسر میڈیکل لیبارٹری کی تعمیر کے معاہدےپر دستخط کے ساتھ ہیلتھ سلک روڈ کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ معاہدہ لائف ری ہیلتھ ٹیکنالوجی پاکستان اور بیجنگ انلاونگ جین میڈیسن ٹیکنالوجی کی مشترکہ کوشش ہے جبکہ دونوں کمپنیاں تحقیق اور ترقی میں حصہ لیں گی۔ لائف ری ہیلتھ کے سی ای او ڈاکٹر احمد وقاص نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے مابین گہرے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ کینسر میڈیکل لیبارٹری کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔