چین اور پاکستان نے آنکھوں کی صحت سے متعلق منصوبے کے مفاہمت نامے پر دستخط کر دیے
Enter Your Summary here.
سی پیک پراجیکٹ کے تحت ہیلتھ سلک روڑ کو فروغ دینے کے لئےچین اور پاکستان نے بچوں اور نوعمروں کے لئے آنکھوں کے صحت کا ایک جامع منصوبہ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاؤننگ صوبائی ترقی و اصلاحات کمیشن اور چین میں پاکستان کے سفارت خانے کی مشترکہ کاوش کے تحت دونوں فریقوں نے بیجنگ میں اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ لیاؤننگ صوبائی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ ژومنگ نے کہا کہ “لیاؤننگ سلک روڈ ہیلتھ کوآپریشن” انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر کو فروغ دینے میں لیاؤنین کے عزم کےعین مطابق عمل ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…