ایف ٹی اے-2 چین-پاکستان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کے لئے نیک شگون ہے۔
Enter Your Summary here.
چین-پاکستان تجارتی تعلقات ایف ٹی اے۔2پر دستخط ہونے کے بعد نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں۔ ایف ٹی اے-2کے تحت پاکستان کو چین نے 3,707 یعنی 45فیصدٹیرف لائنوں کے لئے ڈیوٹی فری رسائی دی ہے۔ مزید برآں2030ءتک مزید 30فیصد ٹیرف لائنوں کو تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔ 412 ٹیرف لائنوں پر محصولات میں پانچ سالوں میں 20 فیصد کمی ہوگی جبکہ نرخ سال (2013) کی سطح پر 1,867 (20فیصد) تک رہیں گے۔پاکستانی برآمد کار ٹیرف لائنیوں پر رعائتوں کے بعد اب 2 کھرب ڈالر کی چینی درآمدی منڈی تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے جس سے ملک کی معاشی ترقی میں بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ جہاں تک پاکستانی تاجروں کے لئے نئی برآمدی منڈیوں کا تعلق ہے تو وہ مشینری ، مکینیکل آلات ، بجلی کے سازوسامان و پرزہ جات ، معدنی ایندھن ، آپٹیکل ، فوٹو گرافی و سرجیکل آلات ، پلاسٹک ، گاڑیاں اور دیگر لوازمات کی برآمدات تک رسائی حاصل کریں گے۔ مزید برآں ایف ٹی اے۔2 کے تحت چینی تاجروں کے ساتھ پاکستانی تاجروں کے مواصلاتی روابط کو مزید تقویت دی جائے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…