صدرِ پاکستان عارف علوی کا سی پیک کے حوالے سے بیانیہ قابل تحسین ہے، ژاؤ لیجیان۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے سی پیک پر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے تبصرے کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ خیال رہے کہ صدر نے پاکستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لئے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی تھی۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے بہتر انداز میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے فائدہ اٹھانا شروع کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے افغان ٹرانزٹ تجارت کے خواب کو ممکن بنانے کے لئے گوادر بندرگاہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…