سینیٹر کہدہ بابر نے گوادر کو ایک اہم صنعتی شہر قرار دے دیا۔
.
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے سی پیک کے حوالے سے گوادر شہر کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور اسے مستقبل کا ابھرتا ہوا صنعتی شہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کے لئے نئی مہارتیں سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کے سماجی و اقتصادی پہلو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں کیڈٹ کالج اورمارا اور تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس جیسے معیاری تعلیمی ادارے شروع کردیئے گئے ہیں جو صوبے کی ترقی کے لئے بہت اہمیت کےحامل ثابت ہوں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






